سیالکوٹ :گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری

سیالکوٹ :گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سےالکوٹ(بےورورپورٹ)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاضلع سیالکوٹ گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ‘ گذشتہ سات روز میں ناجائزہ منافع خوری کے جرم پر296دکانداروں کو 5 لاکھ15ہزار200سو روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ یہ بات ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او صاحبان بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تحصیلوں میںکرٹیکل بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کریں اور امر کو یقینی بنائیں کہ تمام اشیاءخورد نوش مقرر نرخوں پر ہی عوام کو دستیاب ہوں۔انہوں نے ٹی ایم اوز کو بھی ہدایت کی کہ وہ سستے بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں۔ ڈی سی او نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیوں کو تلقین کی کہ وہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں روزانہ الصبح اپنے زیر نگرانی نیلامیاں کروائیں اور ریٹ لسٹ مقررہ ٹائم پر جاری کروائیں۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے مقامی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا کارکردگی کا جائزہ لیں اور اس سلسلہ میں اپنی تحریری رپورٹ بھی انہیں پیش کریں۔ ڈی سی او نے کہاکہ روٹی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -