لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی شالامار ٹاﺅن میںہفتہ صفائی کی سرگرمیاں اختتام پذیر

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی شالامار ٹاﺅن میںہفتہ صفائی کی سرگرمیاں اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کے زیراہتمام شالیمار ٹاﺅن میں منعقد ہونے والے ہفتہ صفائی کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہوگئیںاختتامی سرگرمی شالیمار ٹاﺅن میں مین جی ٹی روڈ پر منعقد کی گئی جس میں ایم این اے شائستہ پرویز اور مقامی ایم پی اے باﺅ اختر نے خصوصی طور پر شرکت کی مہمانانِ خصوصی نے ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی و آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اور جی ٹی روڈ پر ہونے والی واک کی قیادت کی ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے منیجر آپریشن آصف اقبال، ڈپٹی منیجر شفقت رسول، اسسٹنٹ منیجرز زاہد حسین، محمد جاذب، مریم خالد، محمد عمیر خان ، اسد احمد، سونیا خان ، زونل آفیسرز اور سوشل موبلائزروں نے سرگرمی میں حصہ لیا اور گھر گھر آگاہی مہم کے دوران اہل علاقہ میں پمفلٹس تقسیم کئے بلدیاتی الیکشن میں امید وار برائے چیئرمین، مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں اور اہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں آگاہی سرگرمی میں شرکت کی اہل علاقہ نے کیمپ پر صفائی سے متعلق اپنی شکایات درج کرائیں جن کا موقع پر ہی ازالہ کر دیاگیا ایل ڈبلیو ایم سی کے منیجر آپریشن آصف اقبال نے بتایا کہ ہفتہ صفائی کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی نے حلقہ 144کی 8 یونین کونسلوں میں 250 ورکرز تعینات کر کے عمومی صفائی کے علاوہ 30 پلاٹ کلیئر کرائے اور 400 ٹن ویسٹ ڈمپ سائٹ منتقل کیا ورکرز کی دن رات کی محنت اور البیراک کی معاونت سے علاقہ کو ایک بار زیرو ویسٹ کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ محمود آباد، نیو شالیمار کالونی، چنبہ پارک اور مصطفی پارک سمیت کچھ علاقوں میں بعض وجوہات کی بناپر صفائی سے متعلق تحفظات سننے میں آئے تھے جن کا ازالہ کر دیا گیا ہے منیجر آپریشن کے مطابق شالا مار باغ،سلطان محمود روڈ اور گھوڑے شاہ روڈ کی خصوصی طور پر میکینیکل سویپنگ اور واشنگ بھی کی گئی ہے اس موقع پر ایم این اے شائستہ پرویز نے کہا کہ نئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔