چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں تقریب
لاہور (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو مس صبا صادق، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو محمد یثرب، ڈئریکٹر ایڈمن میاں ذوالفقار، ڈائریکٹر پروگرام زاہد اقبال اعوان، اسسٹنٹ ڈئریکٹرز، دیگر افسران اور عملے نے شرکت کی اس موقع پر بیورو کو جھنڈیوں اورپھولوں سے سجایا گیا اور بیورو میں مقیم بچوں کی جانب سے خوب تیاری کی گئی اور بچوں نے نئے کپڑے بھی پہنے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد بچوں نے نعتیں پڑھیں اور بچوں میں سیرت نبی کے موضوع پر تقریری مقابلہ بھی ہوا محفل میلاد میں مس صبا صادق نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرمﷺ کی پاک ہستی تمام مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیںڈائریکٹر جنرل محمد یثرب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیورو میں قائم چائلڈ پروٹیکشن سکول کو اپ گریڈ کرکے ہائی سکول کا درجہ دلوائیں گے اور اس کا معیار اس لیول پرلے کر جائیں گے کہ بیورو میں مقیم بچوں کے علاوہ بھی بچے یہاں پر تعلیم حاصل کرنے کیلئے آئیں تقریب کے اختتام پر تمام بچوں میں مٹھائی اور حاضرین میں تبرک تقسیم کیا گیا۔