عوام بھوک سے مر رہے ہیںحکمرانوں کو فضول خرچیوں سے فرصت نہیں،سعدیہ سہیل

عوام بھوک سے مر رہے ہیںحکمرانوں کو فضول خرچیوں سے فرصت نہیں،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں نے عوام پر ظلموں کی انتہا کر دی ہے غریب عوام بھوک سے مر رہی ہے جبکہ حکمران فضول خرچیوں میں مصروفہیں تحریک انصاف عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کی خاطر اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کیاجائے گا، حکمران غریب آدمی کےلئے آسانیوں کی بجائے مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے صوبے میںجنگل کا قانون رائج کیا ہوا ہے اور اپنی من مانی کےلئے ریاستی جبر کیا جا رہا ہے تحریک انصافہر صورت حکمرانوں کے جبر اور مظالم کا راستہ روکے گی اور عوام کو کسی محاز پر بھی تنہا نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔