صفدرآباد :مکان کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افرد زخمی

Jan 19, 2014


صفدرآباد (تحصیل رپورٹر) صفدرآباد میں مکان کے تنازعہ پر چار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے سابق کونسلر اور اس کے تین بیٹوں کو شدید زخمی کر دیا ملک اصغر علی کو خطر ناک حالت کے پیش نظر میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق صفدرآباد کے محلہ سعید نگر میں مکان کے سلسلہ میں ملک اصغر علی سابق کونسلر اور قیصر ورک کے درمیان تنازع چل رہا تھا وقوعہ کے وقت ملک اصغر علی اپنے بیٹوں ذوالفقار ، افتخاراور ساجد کے ہمراہ رتی ٹبی موڑ پر واقع اپنی دکان میں کاروبار میں مصروف تھا کہ اچانک قیصر وغیرہ سمیت چار مسلح افراد وہاں پہنچ گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں ملک اصغر اور اس کے تین بیٹے شدید زخمی ہو گئے مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

مزیدخبریں