بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے،احمد سعید

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے،احمد سعید

لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا عوام کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے اور اس اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خود حکومت کے ماتحت چلنے والے ادارے سٹیٹ بینک نے حکومت کی اعلیٰ کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اپنے اہداف پورے نہیں کر سکی اس لئے آنے دنوں میں ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی حکومت بتائے کہ اہداف پورے نہ کرنے کا ذمہ دار کون ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مینڈیٹ کے برعکس پالیسیاں اپنائے ہوئے ہے، عوام مہنگائی اور بجلی بم گرائے جا رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1