پرویزمشرفکے بارے میں عدالتی فیصلہ قبول کریں گے،رانا ظفراللہ

پرویزمشرفکے بارے میں عدالتی فیصلہ قبول کریں گے،رانا ظفراللہ

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اورسابق سٹوڈنٹ لیڈررانا ظفر اللہ خاں ،یونین کونسل 41 سے امیدوارچیئرمین حاجی طارق سعید اورامیدواروائس چیئرمین رانامعظم علی خاں آف سلطان پور نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کی وردی اترگئی مگرشایدابھی تک اقتدارکانشہ نہیں اتراکیونکہ کوئی شخص ہوش وحواس میں اس قسم کی باتیں نہیں کرسکتا پرویزمشرف کی حالت زارقابل رحم ہے مگران کاجرم قابل معافی نہیں ا یک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کوسیاسی انتقام نہیں مکافات عمل کاسامنا ہے موصوف نے جس عدلیہ پرشب خون ماراتھا آج اسی کے رحم وکرم پرہیں جوشخص سچاہواسے دنیا کی کسی عدالت کاسامنا کرنے سے ڈر نہیں لگتا پرویزمشرف کے بارے میں عدلیہ کافیصلہ قابل قبول ہوگاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف وہ کانٹے سمیٹ رہے ہیں جوپرویز مشرف نے اپنے دورآمریت میںبچھائے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1