ٹریفک کے تین مختلف حادثات :ایک شخص جاں بحق،تین زخمی
قصور (بےورورپورٹ)ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نور پور جٹاں کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے نا معلوم شخص کواےک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے ٹکر ماردی جس کے نتےجے مےں متوفی موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگےا ۔ پھولنگر کے قریب باڈا دینا ناتھ کے چند گز کے فاصلے پر دھند کی وجہ سے ٹکرائی جانے والی دو کاروں میں سوار محمدجاوید اور محمد اسلم شدید زخمی ہو گئے ۔جبکہ میر کوٹ چونیاں کے قریب نا معلوم بس کی ٹکر سے محمداکرم شدید زخمی ہو گیا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے ۔