طالبان کے ساتھ مذاکرات کی مخالف قوتیں حرکت میں آچکی ہیں،یاسر گیلانی

طالبان کے ساتھ مذاکرات کی مخالف قوتیں حرکت میں آچکی ہیں،یاسر گیلانی

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ طالبان سے دوبارہ مذاکرات کی باتیںسامنے آنے کے بعد ملک میں دہشتگردی کی نئی لہرآ گئی ہے جس سے واضح اشارہ ملتاہے کہ مذاکرات مخالف قوتیں مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کے لئے حرکت میں آ چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز UC-10 کے عہدےداران جمشید چوہدری، ظہیر احمد کیانی، ذوالفقار علی، مشتاق خان، سید حر بخاری، محمد ابراہیم، سید کامران ناصر، محمد اسلم ذوالفقار وٹو اور عبدالرزاق کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن کی) پالیسیوں کا اندازہ رانا ثناءاللہ کی بیان بازی سے لگایا جا سکتا ہے، مسلم لیگ( ن )کو ان کی حکومت کے حواری تباہی کے دھانے پر لے جائیں گے، جس کا مسلم لیگ( ن )کی اعلیٰ قیادت کو نوٹس لینا چاہیے اور ایسے لوگوں کی زبان بندی کر کے سیاسی انتشار پھیلانے سے روکنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1