پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحصیل سطح پر فیملی وانفرادی کوکنگ اور ڈریس میکنگ کے مقابلے

پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحصیل سطح پر فیملی وانفرادی کوکنگ اور ڈریس میکنگ کے ...

لاہور (خبرنگار) محکمہ سماجی بہبود پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحصیل سطح پر فیملی کوکنگ ،انفرادی کوکنگ اور ڈریس میکنگ کے صنعت زار میں مقابلے ہوئے جس کی مہمان خصوصی ایم پی اے محترمہ کرن ڈار تھی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر فیض نعیم وڑائچ بطور فوکل پرسن ، مینیجر صنعت زار مسز رخسانہ نفیس بطور آرگنائزر جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تحصیل رائے ونڈ ڈاکٹر بشریٰ یاسمین اور مسز ثناءنعیم نے بطور کوآرڈینیٹر شرکت کی۔ فیملی کوکنگ اور ڈریس میکنگ کے مقابلوں میں اربن کمیونٹی پراجیکٹ نمبر 3، آرسی ڈی چوہنگ اور سی ڈی رائے ونڈ سے تعلق رکھنی والی 35یونین کونسلز میں 10مقابلے ہوئے تھے جن میں سے 17کامیاب خواتین نے تحصیل سطح پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیا۔ فیملی کوکنگمیں چکن بریانی ، انفرادی کوکنگ میں شامی کباب جبکہ ڈریس میکنگ میں فیشن شرٹ کے مقابلوں میں ڈاکٹر بشرٰ یاسمین ، مسز کوثر اسلام، مسز ارم محمود نے بطور جج کے فرائض انجام دئیے۔ فیملی کوکنگ میں راحیلہ ممتاز ، شاہدہ سرور نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ انفرادی کوکنگ میں اول انیکا مشتاق ، دوئم میمونہ انوار اور سوئم آصفہ احمد نے پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ڈریس میکنگ کے مقابلوں میں عکسہ ابراہیم نے اول انعام حاصل کیا، دوئم بلقیس ابراہیم اور سوئم اقراءامین نے انعامات حاصل کئے۔ آخر پر ایم پی اے کرن ڈار نے جیتنے والی خواتین نے انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1