تیزرفتار مزدا ویگن نے ورکشاپ کے مزدور کوکچل ڈالا
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)کالا شاہ کاکو موٹروے پر شدید دھند کے باعث ایک تیزرفتار مزدا ویگن نے ورکشاپ کے مزدور کوکچل ڈالا جو موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ مزدا یگن الٹنے سے دو افراد بری طرح زخمی ہوگئے جن کو لاہور کے جناح ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ کالا شاہ کاکو موٹروے ورکشاپ کا مزدور اپنے گھر جانے کے لیے ورکشاپ سے نکل کر سڑک کی جانب جارہا تھا کہ اچانک ہی کالا شاہ کاکو سے لاہور جانے والی مسافر مزدا ویگن نمبری ایل ایکس این 2274بے قابو ہوکر 25سالہ قمر شہزاد سے ٹکرا کر الٹ کی گئی جسکے نتیجہ میں قمر شہزاد ولدغلام سرور موقعہ پر ہی جاں بحق جبکہ ویگن سوار افضل اور سرور شدید زخمی ہوگئے ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے اہلکاروں نے زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔