یوتھ فیسٹیول ایشیا میں کھیلوں کا سب سے بڑا مرکز بن گیا،حنا پرویز
لاہور(پ ر ) مسلم لےگ(ن) کی رہنماءو ممبر صوبائی اسمبلی حنا پروےز بٹ نے کہا ہے کہ یوتھ فیسٹیول ایشیا مےں کھےلوں کاسب سے بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے جہاں نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع مل رہا ہے 2014ءکے یوتھ فیسٹیول میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے جس مےں جیلوں کی سطح پر بھی مقابلوں کا انعقاد کرایا گیا ہے اور قیدیوں نے بڑی دلچسپی لی ہے 2013ءمیں منعقد ہونے والے یوتھ فیسٹیول میں 32 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی اس مرتبہ مختلف کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ تھ فیسٹیول کا تیسرا مرحلہ تحصیل کی سطح پر صوبہ بھر میں شروع ہوگےا ہے جس میں عوام الناس، انفرادی مقابلے، دیہاتی سیکٹر، سپورٹس سیکٹر، سکینڈری سکول (مرد) و (خواتین) کے علاوہ فیملی مقابلے ہونگے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے ویژن اور حمزہ شہباز شریف کی کوششوں سے نوجوان نسل کو کھیلوں کے شعبہ میں اپنے جوہردکھانے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں دیگر صوبوں کو بھی ایسے یوتھ فیسٹیول منعقد کرنے چاہیے تاکہ وہاں کے نوجوانوں کو بھی کھیلوں کے مواقعے مل سکیں انہوں نے کہا کہ انشااﷲ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی جن سے کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے۔