معروفصحافی وادیبہ عارفہ صبح خان کے اعزاز میں تقریب

معروفصحافی وادیبہ عارفہ صبح خان کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کلچرل ونگ کے زیر اہتمام معروف صحافی ادیبہ اور شاعرہ ڈاکٹر عارفہ صبح خان کے اعزاز میں تقریب کل بروز پیر اڑھائی بجے لاہور ہائیکورٹ کراچی شہداءہال میں ہو گی تقریب کی صدارت چیف جسٹس (ر)لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز کریں گے مہمانان خصوصی میں ریٹائرڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال،ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج اینڈ کلچر ڈاکٹر صغریٰ صدف،پاکستان ٹیلی ویژن کے جی ایم زوالفقار احمد،لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر عابد ساقی،صدر لاہور بار ایسو سی ایشن چودھری محمد اشتیاق اور کرنل سید مظہر حسین شامل ہیں مہمانان گرامی میں ڈاکٹر اجمل نیازی،عطاءالرحمن،میاں حبیب اللہ،نجم ولی خان،سید ظفر عباس گیلانی ہیںیہ تقریب عارفہ صبح خان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری اور مایہ ناز تصنیف ”ادبی ستارے“کے حوالے سے منعقد کی جارہی ہے تقریب کے میزبان اور کمپیئر سید محمود الحسن گیلانی ایڈووکیٹ ہیں۔