علی فاﺅنڈیشن گرلز ہائی سکول‘ مغل پورہ‘ کا نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

علی فاﺅنڈیشن گرلز ہائی سکول‘ مغل پورہ‘ کا نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )علی فاﺅنڈیشن گرلز ہائی سکول‘ مغل پورہ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے منی صنعت زار‘ باجا لائن‘ گڑھی شاہو‘ لاہور‘ سٹی لاءکالج‘ گڑھی شاہو‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ کسٹم کالونی‘ والٹن روڈ‘ لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری اکیڈمی‘ والٹن‘ لاہور کینٹ‘ پیراڈائز ماڈل ہائی سکول‘ نین سکھ چوک‘ لاہور اور شہزاد پبلک ہائی سکول‘ سعید پارک‘ لاہور کا وزٹ کیا۔

 ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد630تھی ۔