ایس بی ایس اور ایس آئی پی کے باہمی تعاون سے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروگرام

ایس بی ایس اور ایس آئی پی کے باہمی تعاون سے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروگرام

لاہور(پ ر) مقامی اےن جی او سسٹین ایبل بسنس سلیوشنزSBS) (اورسسٹین ابیلیٹی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان SIP) (کے باہمی تعاون سے د ی سٹی سکول گلبرگ گرلز سینیئر کیمپس لاہورمیں سکول ہیلتھ اےنڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد بچوں کو صحت و تحفظ کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کرنا تھا۔ پروگرام میں SIP کے نائب صدر وھیب سرفراز ، جنرل مینیجر فرحان احمد،کورڈینےٹر صباےونس ،ایونٹ مینیجر مدثر شبیر ، ٹیم لیڈرعمر اسلم اور اسسٹینٹ ایونٹ مینیجر زنیرہ جبین اور سکول سٹاف نے شرکت کی ۔اس موقع پر پروگرام میں دستاویزی فلم، پرچہ جات اورمحتلف سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو حادثات سے نمٹنے کے طریقہ کارسے آگاہ کیا گیا۔ بچوں کی صلاحیتوں کو جانچنے اور ان میں باہمی اعتماد پیدا کرنے کے لیے مقابلہ جات بھی کرواے گیے نائب صدر وھیب سرفراز نے کہا کہ ہماری تنظےم SIPنے اس سے پہلے بھی متعدد اداروں مےں تربےتی پروگرام منعقد کےے ہےں اور مستقبل میں بھی مزید سکولوں میں ایسے پروگرام کرانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ پاکستان میں سیفٹی کلچر کو فروغ دیا جاسکے۔

 اس موقع پر پرنسپل منزہ عارف نے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اےسے پروگرامز کا انعقاد بچوں کو معاشرے کا فعال فرد بننے مےں مدد دےتا ہے اور اےسے پروگرام زےادہ سے زےادہ ہونے چاہےے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4