دہشت گردی کے تازہ واقعات ملکی سلامتی کے خلاف گہری سازش ہیں، علامہ سیّد ریاض
لاہور (سٹا ف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تازہ واقعات ملکی سلامتی کے خلاف گہری سازش ہیں۔ علماءو مشائخ منبر و محراب سے امن کے حق میں آواز اٹھائیں۔ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ بے گناہوں کا خون بہانے والے نبی ¿ امن و رحمتﷺ کے اُمّتی نہیں ہو سکتے۔ غلامانِ رسول امن کا جھنڈا سربلند رکھیں گے۔ رحمت ِ عالمﷺ کے ماننے والے امن و محبت کے علمبردار ہیں۔ محبت ِ رسول کا تقاضا ہے کہ مسلمان فرقہ واریت اور تعصبات سے بالاتر ہو کر امن و محبت کو فروغ دیں۔ حبیب ِ کبریاﷺ کی اطاعت و محبت ہی کائنات کی سب سے بڑی دولت ہے۔ حضورﷺ کی آمد سے دنیا توحید کے نور سے جگمگا اٹھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاﺅن لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ عالم ِ کفر مسلمانوں کے بدن سے رُوحِ محمدﷺ نکالنا چاہتا ہے۔ جس دل میں حُبِّ نبیﷺ کی شمع روشن نہیں وہ دل نہیں قبرستان ہے۔ معاشرے کو تاریکیوں سے نکالنے کے لیے حضورﷺ کی تعلیمات پر امن کیا جائے۔ دورِ حاضر کا مسلمان رُوحِ بلالی سے محروم ہو چکا ہے۔ قرآن و سنّت کی بالادستی ہی تمام ملکی مسائل کا حل ہے۔ نبی ¿ رحمتﷺ کے ماننے والے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں۔