جنوبی پنجاب دہشتگردوںکی جنت بن چکا، عوام محفوظ ہیں نہ صحافی ،علامہ عبدالخالق
لاہور(سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے پنجاب میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بعد شرپسندوں نے پنجاب کا رخ کر لیا ہے پنجاب حکومت کو بارہا باور کرانے کے باوجود شرپسندوں کیخلاف ایکشن لینے سے قاصر ہیںسید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب دہشت گردوں کے لئے جنت بن چکاہے دہشت گردوں کے ہاتھوں نہ عوام محفوظ ہیں نہ صحافی کراچی میں صحافیوں کی شہادت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں وقت آگیا ہے کہ عوام دہشت گردوں کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں حکمران فقط اپنے اقتدار بچانے اور تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیںاور عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ سرگودہا میں فرقہ وارانہ دہشت گردی پنجاب کے امن پر کاری ضرب ہے حکومت دہشت گردوں کیخلاف ایکشن لینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے بے گناہوں کی قتل میں ملوث دہشت گردوں کوحکومت کی مکمل سر پرستی حا صل ہیں لاہور میں اور پنجاب بھر میں شہید کیے گئے شیعہ عمائدیں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کے صفوں میں موجود کالی بھیڑیں ان مجرموں کی سرپرستی کرتی ہیں پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ کاروائی کے بغیر امن کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔