علی گارمنٹس کے مالک کے خلاف1لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

علی گارمنٹس کے مالک کے خلاف1لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں خاتون نے خراب کپڑے دینے پر علی گارمنٹس کے مالک کے خلاف1لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ فاضل عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6فروری2014کو جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار رضیہ سلطانہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے مسلم ٹاﺅن کے علاقہ میں واقع علی گارمنٹس سے کپڑے خریدے جو کہ خراب نکلے جس پر دکان مالک کو شکائت کی گئی لیکن اس نے اسکی تبدیلی سے انکار کردیا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ رقم بطور ہرجانہ دلوانے کا حکم دیا جائے جس پرفاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیے ہیں۔