امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے والد شیخ

امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے والد شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالعزیز السدیس کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (سٹا ف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے والد شیخ عبدالعزیز السدیس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور امام کعبہ سمیت ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔دریں اثنا سیدمنورحسن اور لیاقت بلوچ نے بوہری فرقہ کے روحانی پیشوا سیدبرہان الدین کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے معتقدین کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔سیدمنورحسن نے کہاکہ سیدبرہان الدین ایک روحانی شخصیت تھے جنہوں نے دنیا بھر میں انسانی خدمت کے بیشمار ادارے قائم کیے اور دنیا بھر میں ہزاروں عقیدت مند چھوڑے ہیں ۔