مفتی عثمان اور صحافیوں کا قتل قابل مذمت ہے،جمعیت طلبہ عربیہ

مفتی عثمان اور صحافیوں کا قتل قابل مذمت ہے،جمعیت طلبہ عربیہ

لاہور( پ ر )منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمود بشیر نے کہا ہے کہعبادت گاہوںپر حملے کرنے والے اور بے گناہ،معصوم مسلمانوں کو بے دریغ موت کے گھاٹ اتارنے والوںکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ بیرونی قوتیں ملک میں حالات خراب کر کے بدامنی پھیلا نا چاہتی ہیں۔لادین قوتیں بدامنی پھیلا کر امت مسلمہ کو کمزور کرکے ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔انہوںنے مذید کہا کہ تبلیغی مرکز پشاور میں حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ملک میں دہشتگردی میںلشکر جھنگوی ،دیوبندی بریلوی نہیںبلکہ اسلام دشمن عناصرملوث ہیں۔حکومت بدامنی پھیلانے والے عناصر کو جلد ازجلد بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4