(ن) لیگ عوامی مفادات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، خرم روحیل

(ن) لیگ عوامی مفادات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، خرم روحیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار ) مسلم لیگی رہنما و چیئر مین پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لےگ (ن) عوامی مفادات کے باعث تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ ملک اس وقت مسائل میں گھرا ہوا ہے اور دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے اور ان تمام چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت انشا ءاللہ ملک کو ترقی یا فتہ بنا کر دم لے گی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے کو شا ں ہے ۔پنجاب حکومت صوبہ بھر میں تعلیم ، صحت اور انفرا سٹر کچر کی بہتری کے لئے بھی مربوط حکمت عملی پر کا م کر رہی ہے ۔ میاں شہباز شرےف نے جس سابقہ دور حکومت میں عوامی مسائل کو حل کیا آج اس سے بھی زےادہ توجہ کے ساتھ خادم پنجاب کارول ادا کر رہے ہیں ۔اللہ کی مدد سے جلد پاکستان تمام بحرانوں سے نکل آئے گا اور عوام حقیقی معنوں میں نظام کی تبدیلی کو محسوس کریں گے ۔ عوام کو بھی موجودہ زمینی حقائق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینا چاہےے ۔ وزےر اعظم پاکستان نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے عملی جدو جہد کی ہے ۔


اعلیٰ سطح پر کرپشن کے خاتمہ پر وفاقی و صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی مفادات کے تحفظ اور ان کے معےار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بھر پور محنت کر رہی ہے ۔ وہ آج یہاں فیصل عدنان صدر پیپلز ویلفئیر ایسوسی ایشن PP-146کی طرف سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔