جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلے میں نعتیہ مشاعرہ زیر صدارت ایم زیڈ کنول منعقد ہوا
لاہور(پ ر) جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلے میں علمی، ادبی و ثقافتی تقریبات میں سرگرم عمل تنظیم محترمہ عظیم آرا فاﺅنڈیشن، پاکستان کے صدر مقصود چغتائی کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ، ادبی نشست مصفہ وادیب سلمہ انور کی رہائش گاہ وحدت کالونی میں ممتاز دانشور ایم زیڈ کنول کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں معروف شاعر ولایت احمد فاروقی، محمد یونس بھٹی،اقبال کمبوہ، ناصرہ اقبال، جمہ سلطانہ، شہباز حمید، زمران باصر، لالہ رخ اور دیگر شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔
عالمی ادبی سیاح مقصود چغتائی نے کہا کہ بحثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ قیامت کے روز ہمیں رسول کریمﷺ کی شفاعت حاصل ہوگی جو کہ ہماری نجات کا باعث بنے گی۔