عراق پر حملے کے دوران امریکی فوجی عراقی فوجیوں کو آگ لگاتے رہے
لندن (بیورورپورٹ) عراق کے شہر فلوجا میں 2004ءمیں جب امریکی فوجی صدام حسین کی فوجوں کیخلاف برسر پیکار تھے اس وقت ایک امریکی فوجی ہلاک کیے جانے والی عراقی فوجیوں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا تے رہے، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ان ہولناک تصاویر کو شائع کیا ہے زیر نظر تصویر میں عراقی فوجیوں کی نعشیں پڑی ہوئی ہیں اور ایک تصویر میں عراقی فوجی کے مردہ جسم کو آگ لگی ہوئی ہے ۔