بنوں حملے کی تحقیقات فوج کے حوالے

بنوں حملے کی تحقیقات فوج کے حوالے
بنوں حملے کی تحقیقات فوج کے حوالے
کیپشن: Nisar Ali Khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بنوں میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی تحقیقات فوج سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس کااعلان کر رکھا تھا لیکن عین وقت پر ملتوی کر دی گئی۔ کیمرے بند کرانے کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے تحت مذاکرات آگے بڑھا رہے ہیں ، سیاسی جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ نہ کریںبلکہ قوم کو انتشار سے بچائیں۔انہوں نے کہا کہ بنوں واقعے کی تحقیقات فوج کرے گی ، دھماکے میں بارود کی بڑی مقدار استعمال کی گئی۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکورٹی اداروں کی استعداد بڑھانا ہو گی۔ چودھری نثار نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کل کابینہ میں پیش کر دی جائے گی۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر ریپڈ رسپانس فورس کارروائی کرے گی جبکہ وزارت داخلہ کے ایئرونگ کو بھی ریپڈ رسپانس فورس کے حوالے کیا جائے گا۔