بزنس ٹرین کی روانگی میں تاخیر،مشتعل مسافروں نے عملے کی پٹائی کردی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بزنس ٹرین کی روانگی میں تاخیرپرمشتعل مسافروں نے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑکی،مشتعل مسافروں نے عملے کی پٹائی بھی کردی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ریلوے اہلکار ان سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔