ششی تھرور کی پولیس کو مکمل ’تعاون‘ کی یقین دہانی

ششی تھرور کی پولیس کو مکمل ’تعاون‘ کی یقین دہانی

سیاسی کیریئر بھی خطرے سے دوچار

ششی تھرور کی پولیس کو مکمل ’تعاون‘ کی یقین دہانی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر ششی تھرور نے مقامی پولیس کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنی بیوی کے قتل کی تحقیقات میں مکملتعاون ‘ کریں گے۔برطانوی اخبار ’گارڈین‘ کے مطابق ششی تھرور کا کہنا ہے کہ وہ افواہوں سے پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔چند دن سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ششی تھرور کا سیاسی کیریئر بھی خطرے سے دوچار ہو چکا ہے اور کانگرس اراکین کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ا س کیس کی وجہ سے پارٹی کی بد نامی ہو رہی ہے۔ان کی بیوی سنندا پشکر نے مرنے سے پہلے ششی پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے خاوند کے ایک پاکستانی خاتون صحافی مہر تارڑسے تعلقات ہیں۔اس کے کچھ ہی دن بعد سنندا پشکر ہوٹل کر کمرے سے مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں،ڈاکٹروں نے ان کی موت کو بھی غیر فطری اورغیرطبعی قرار دے دیا تھا۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سدھیر گپتا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر طبعی تھی، ان کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ڈاکٹروں کو ان کے جسم سے لئے گئے نمونوں کے مزید ٹیسٹ کرنا ہوں گے اوران کی رپورٹس آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں حتمی طورپر کچھ کہا جاسکتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم سے اس بات کی تو تصدیق ہوچکی ہے کہ ان کی موت غیرطبعی تھی۔سنندا کی لاش جمعہ کی رات نئی دلی کے ایک ہوٹل میں ان کے زیر استعمال کمرے سے ملی تھی، بھارتی پولیس اور میڈیا میں ابتدائی طور پر سنندا کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا،دوسری جانب ششی تھرور کو بھی بیوی کی موت کے بعد سینے میں تکلیف کی وجہ سے نئی دلی کے ایک اسپتال لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ابتداتئی طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس