سلمان خان کی ’گلہری‘ سے دوستی کی تصاویر منظرعام پرآگئیں

سلمان خان کی ’گلہری‘ سے دوستی کی تصاویر منظرعام پرآگئیں
سلمان خان کی ’گلہری‘ سے دوستی کی تصاویر منظرعام پرآگئیں

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان کو کبھی کبھارجانوروں کے لگاﺅکی وجہ سے بھی توجہ مل جاتی ہے اور ایساہی کچھ سلمان خان کے ساتھ ہوااوراُنہوں نے ایک گلہری کو اپنے کندھے پر بٹھا کر اس کی خوب خاطر تواضع بھی کی جس سے ایسا لگتاہے کہ سلمان خان اور اس گلہری میں بڑا پرانا دوستانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان جو اپنی نئی فلم ”بجرنگی بھائی جان “ کی شوٹنگ کے سلسلہ میں مانڈوا میں تھے کہ اس دوران وہ ایک گلہری کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائی دیے جنہیں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا۔

سلمان اور گلہری کی یہ تصاویر ان کی بہن ارپتا خان شرما نے فلم کے سیٹ سے میڈیا کو جاری کی ہیں اور ان تصاویر میں سلمان خان گلہری کو مونگ پھلی کھلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور اس دوران گلہری نے نہ صرف مونگ پھلی کے دانے کھائے بلکہ بڑے وثوق کے ساتھ وہ سلمان خان کے کندھے پر بیٹھ کر اس دعوت کے مزے اڑاتی رہی۔

مزید : تفریح


loading...