’کاروبار میں ناکامی کے بعد میرے سر پر 2 کروڑ روپے قرض چڑھ گیا لیکن یہ طریقہ اپنا کر پائی پائی واپس کردی‘ خاتون نے پیسوں کی کمی کا شکار لوگوں کو زندگی آسان بنانے کا بہترین طریقہ بتادیا

’کاروبار میں ناکامی کے بعد میرے سر پر 2 کروڑ روپے قرض چڑھ گیا لیکن یہ طریقہ ...
’کاروبار میں ناکامی کے بعد میرے سر پر 2 کروڑ روپے قرض چڑھ گیا لیکن یہ طریقہ اپنا کر پائی پائی واپس کردی‘ خاتون نے پیسوں کی کمی کا شکار لوگوں کو زندگی آسان بنانے کا بہترین طریقہ بتادیا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آدمی ایک بار مقروض ہو جائے تو اس سے نکلنا محال ہو جاتا ہے لیکن آسٹریلوی خاتون سیمون میلاسس کچھ ایسے گُر جانتی ہے جن کے ذریعے اپنی مالی حالت بہتر بنائی جا سکتی ہے اور آسانی سے قرض چکایا جا سکتا ہے۔ سیمون میلاسس بھی ایک بار 1لاکھ 87ہزار ڈالر کی مقروض تھی اور اس کی ادائیگی اس کے لیے مشکل ہو رہی تھی۔ آج نہ صرف وہ اپنا قرض چکا چکی ہے بلکہ اس کی مالی حالت بھی انتہائی مستحکم ہو چکی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سیمون میلاسس کا کہنا ہے کہ ”میں نے یہ ناممکن کام انتہائی غیرروایتی طریقے اپنا کر ممکن بنایا۔ جب کوئی مقروض ہو تو معقول منطق یہی ہوتی ہے کہ وہ اخراجات کم کرے، بچت کرے اور ہر غیرضروری چیز سے جان چھڑوا لے، مگر میں نے جو طریقے اختیار کیے وہ انتہائی غیرمنطقی تھے۔ سب سے پہلے میں نے یہ کیا کہ ہر وقت اپنے ساتھ بہت سی رقم اٹھائے رکھتی تھی تاکہ میں خود کو امیر محسوس کر سکوں۔ اس سے مجھے حیران کن توانائی ملی جس کے ذریعے میں نے مزید رقم کمائی۔“

’ہم نے یہ کام کردیا ہے اس لئے اب واپس سعودی عرب نہیں جاسکتیں‘ 5 سعودی لڑکیاں امریکہ میں منظر عام پر آگئیں، انتہائی شرمناک بات کہہ دی جو کسی بھی مسلمان کا دل دُکھادے

سیمون میلاسس کا کہنا تھا کہ ”دوسرا طریقہ میں نے یہ اختیار کیا کہ میں ہر ایک ڈالر جو خرچ کرتی تھی اس میں سے 10سینٹ کی بچت کرنی شروع کر دی۔ اس طرح اپنی ہر خریداری میں سے 10فیصد بچت کرنے سے جلد آپ کے پاس بہت زیادہ رقم جمع ہو جائے گی۔ آپ اس رقم کو کیش کی صورت میں اپنے ساتھ رکھیں یا پھر اسے بینک اکاﺅنٹ میں جمع کروا تے رہیں۔ اس سے اگلا کام یہ کریں کہ اپنی خواہشات کی فہرست سے جان چھڑوائیں اور صرف وہی کام کریں جن سے آپ کو خوشی ملتی ہو۔آپ جتنے زیادہ خوش ہوں گے آپ کو اتنی زیادہ بچت کرنے کی تحریک ملے گی۔ ایسی چیزوں میں سرمایہ کاری کریں جن کی مالی وقعت زیادہ ہو تاکہ اس سے آپ کو اپنے پاس زیادہ سے زیادہ رقم رکھنے کا موقع ملے اور آپ خود کو زیادہ امیر محسوس کریں۔آپ کسی بھی چیز کا انتخاب اور کوئی بھی کام انتہائی سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ یہ دو چیزیں آپ کی زندگی بدل سکتی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس