خاتون کے سر میں 3 سال تک مسلسل درد، چلنے سے قاصر لیکن گھر سے دور گئی تو یکدم توانا ہوگئی، یہ کیسے ممکن ہے اور گھر میں ایسی کیا خرابی تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو واقعی زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا

خاتون کے سر میں 3 سال تک مسلسل درد، چلنے سے قاصر لیکن گھر سے دور گئی تو یکدم ...
خاتون کے سر میں 3 سال تک مسلسل درد، چلنے سے قاصر لیکن گھر سے دور گئی تو یکدم توانا ہوگئی، یہ کیسے ممکن ہے اور گھر میں ایسی کیا خرابی تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو واقعی زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا

  

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)سکاٹ لینڈ میں ایک خاتون کو مسلسل 3سال تک سر میں درد رہا، چلنے پھرنے سے قاصر ہو گئی اور اسے اپنی موت کا یقین ہو گیا۔ پھر وہ کچھ عرصے کے لیے گھر سے دور چلی گئی۔ گھر سے دور جاتے ہی اس کا سردرد جاتا رہا اور وہ بالکل صحت مند ہو گئی۔ جب اس نے گھر سے دوری اور اپنی صحت مندی کا تعلق تلاش کرنا شروع کیا تو ایسی حقیقت سامنے آ گئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق دراصل آئر کی رہائشی اس 62سالہ امیر کاروباری خاتون الزبتھ سمتھ کا نکھٹو اور دھوکے باز شوہر ڈیوڈ تھامس اسے تین سال سے زہر دے رہا تھا اور اس کی رقم چوری کر رہا تھا۔ گھر سے دور جانے پر جب وہ شوہر کے دیئے گئے زہر سے محفوظ ہوئی تو صحت مند بھی ہو گئی۔

’جب بھی اپنے بیٹے کی شکل دیکھتی ہوں تو وہ شرمناک وقت یاد آجاتا ہے جب۔۔۔‘ ماں نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ تھامس نے الزبتھ کو کئی جھوٹ بول رکھے تھے۔ اس نے شادی سے قبل اسے بتایا تھا کہ وہ 1980ءمیں ایرانی سفارتخانے کا محاصرہ کرنے والے فوجیوں میں شامل تھا اور وہ ایک امیر آدمی ہے اور کروڑوں پاﺅنڈز مالیت کی فیکٹری کا مالک ہے۔ درحقیقت یہ سب جھوٹ تھا اور یہ کنگال آدمی الزبتھ کو زہر دے کر اسے بیمار کرکے اس کی دولت پر ہاتھ صاف کر رہا تھا۔ انکشاف ہونے پر الزبتھ نے پولیس کو رپورٹ کر دی جس نے ڈیوڈ گرفتار کرکے سکاٹ لینڈ کی آئرشیرف کورٹ میں پیش کر دیا۔ عدالت میں ملزم نے اعتراف کر لیا کہ 2012ءمیں جب وہ الزبتھ سے ملا اور انہوں نے اکٹھے رہنا شروع کیا، تب سے وہ اسے زہر دے رہا تھا اور اس کی رقم چوری کر رہا تھا۔ دونوں نے 7ماہ قبل شادی کی تھی۔ عدالت سے ممکنہ طور پر ملزم کو جیل کی سزا سنائی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس