اگر آپ بھی اکثر بیمار رہتے ہیں تو یہ پریشانی کی نہیں بلکہ بے حد خوشی کی بات ہے کیونکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسا راز بے نقاب کردیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

اگر آپ بھی اکثر بیمار رہتے ہیں تو یہ پریشانی کی نہیں بلکہ بے حد خوشی کی بات ہے ...
اگر آپ بھی اکثر بیمار رہتے ہیں تو یہ پریشانی کی نہیں بلکہ بے حد خوشی کی بات ہے کیونکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسا راز بے نقاب کردیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیوزڈیسک) بار بار بیمار اور انفیکشنز کا شکار ہونے والے افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کمزور ہوتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایسے لوگوں میں بڑھاپے میں مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن میں کی گئی تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا تھاکہ اگر آپ کی بیماری یاانفیکشن طویل رہے تو وقت کے ساتھ انسانی جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہونے لگتا ہے۔ تحقیق میں سائنسدانوں نے ایک طفیلی کیڑے Leishmaniasisپر فوکس کیا۔یہ ایک جرثومہ تھا جس کی وجہ سے اب تک لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جاچکے ہیں،تحقیق کاروں نے دیکھا کہ اس کی موجودگی میں ہمارا مدافعتی نظام الرٹ رہتا ہے اور اس جیسے جرثوموں پر خصوصی نظر رکھتا ہے۔تحقیق کار ڈاکٹر سٹیفن بیورلی کا کہنا ہے کہ زیادہ انفیکشن کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں بیماری کے حملوں سے بچاجاسکتا ہے۔ Leishmaniaکی وجہ سے دنیا بھر میں 250ملین افراد متاثر ہوتے ہیں اور خطہ حارہ(Tropical)کے 12ملین لوگوں میں ایکٹیو بیماریاں موجود ہیں۔اس انفیکشن کا شکار ہونے والے افراد کا مدافعتی نظام مستقبل کے لئے بہت مضبوط ہوجاتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جسم کو مکمل طور پر طفیلیوں اور جراثیم سے پاک کرنے کی وجہ سے منفی عوامل مرتب ہوتے ہیں اور ہمارا جسم اچھے طریقے سے جراثیم کے خلاف لڑ نہیں پاتا۔ڈاکٹر بیورلی کا کہنا ہے کہ اکثر ہم ایسے ویکسینز بنانے کی کوشش کرتے ہیں جس میں جراثیم کو ختم کیا جاتا ہے حالانکہ ایسا کرنے سے ہم جسم کے مدافعتی نظام کو کمزور کررہے ہوتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ جراثیم کی موجودگی میں ہمارا مدافعتی نظام چوکس رہتا ہے اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹ سکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -