کسان کی اراضی کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حکومت کامنصوبہ انقلابی ہے:ایوب میو

کسان کی اراضی کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حکومت کامنصوبہ انقلابی ہے:ایوب میو

لاہور (کامرس رپورٹر) متحدہ کسان محاذ پاکستان کے سربراہ ایوب میو نے کہا کہ بارانی علاقوں میں کسان کی اراضی کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کامنصوبہ انقلابی ہے ، اس منصوبے پرعمل کرنے سے کسان کی اراضی سیلاب سے بھی محفوظ رہے گی ،ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ ماضی میں ایسے منصوبوں کے لئے مختص کی گئی پوری رقم استعمال نہیں ہوسکی لیکن اب ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اس منصوبہ پر تیزی سے عمل کرائیں گے ،انہو ں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے اس منصوبے سے کسان کو غیر معمولی فائد ہ پہنچے گا ۔

اس منصوبہ سے نہ صرف زمینوں کے کٹاؤ سے نجات ملے گی بلکہ بارشوں کے پانی سے استفادہ بھی کیا جاسکے گا۔ محکمہ زراعت نے کئی کسان دوست اقدامات کئے ہیں جن سے کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچا۔

مزید : کامرس