پی سی جے سی سی آئی کی چینی زبان سکھانے والی کتاب کی تقریب رونمائی

پی سی جے سی سی آئی کی چینی زبان سکھانے والی کتاب کی تقریب رونمائی

لاہور (کامرس رپورٹر)چئیرمین ہائر ایجوکیشن پنجاب ، پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے یہاں پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس ٰنڈ انڈسٹری کے تحت شائع کردہ کتاب’’ لیٹس لرن چائنیز ٹو گیدر کی رونمائی کی ۔ تقریب رونمائی کی میزبانی چیمبر کے صدر مسٹر وانگ زہائی اور نائب صدر معظم گھرکی نے کی ۔نمایاں شرکاء میںیونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء کے نائب صدر ڈاکٹر اقبال قریشی پاک چین جوائینٹ چیمبر کے سیکٹری جنرل صلاح الدین حنیف ، سینئرلینگویج انسٹرکٹرز ، محمد اعظم، شکیل لون، زاہد ظفر، شہزاد رفیق اور محمد علی گھمن اور چیمبر کے چائنیز لینگویج پروگرام کے پوزیشن ہولڈرز طلباء ، کتاب کی مصنفہ اور چیمبر کے چائنیز لینگویج ڈپارٹمنٹ کی ہیڈ ، مِس نزہت شامل تھے۔ڈاکٹر نظام الدین نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں پاکستان اور چین کے درمیان زبان کے فرق کو دور کرنے کیلئے پاک چین جوائینٹ چیمبر کی کاوشوں کو سراہا اور کتاب کی اشاعت پر چیمبر کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ چیمبر جیسے ادارے عوام کو چینی زبان کے حصول کیلئے سہولیات فراہم کر کے ملک و قوم کی ترقی میں نہائت اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی تناظر میں نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے پاک چین جوائینٹ چیمبر کی خدمات قابل تعریف ہیں او ر ہم ان خدمات کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے امید کی کہ چیمبر کے پلیٹ فار م سے شائع شدہ کتاب چینی زبان سیکھنے والوں کیلئے بنیادی گائیڈ ثابت ہوگی ۔ قبل ازیں مسٹر وانگ زہائی نے اپنے خطبہءِ استقبالیہ میں کہا کہ موجودہ چائنیز لینگویج ٹریننگ پروگرامز کی بدولت پاکستانی نوجوان چین اور پاکستان کے درمیان جاری ترقیاتی منصوبوں سے پیدا ہونے والی کاروباری اور پیشہ وارانہ مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اُنہوں نے بتا یا کہ جس طرح پاکستان چینی زبان کو فروغ دے رہاہے اسی طرح چین بھی اپنے ملک میں اردو زبان کی ترویج کر رہا ہے اور مختلف چینی شہروں میں اردو زبان کے ٹریننگ سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کتاب کی تحریر اور ترتیب میں مس نزہت کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔ بعد ازاں پاک چین جواینٹ چیمبر کے نائب صدر معظم گھرکی نے حرف تشکر ادا کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پاکستانی طالب علموں کی چینی زبان میں گہری دلچسپی کی وجہ سے ایک مشکل پروگرام انتہائی آسانی کے ساتھ جاری و ساری ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ صورتحال میں سی پیک منصوبے سے مکمل فائدہ اُٹھانے کیلئے چینی زبان کا علم نہائت اہمیت کا حامل ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر چیمبر نے 2015ء میں چینی زبان کی کلاسزکا آغاز لاہور سے کیاگیا تھا جو آج بڑھ کر نصف پنجاب تک پھیل گیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ اسی مقصد کو مزید تقو یت دینے اور طالب علموں کو چینی زبان کے HSKامتحان کے اہل بنانے کیلئے اس جامع کتاب کو تشکیل دیا گیا ہے۔کتا ب کی مصنفہ مس نزہت نے بتایا کہ یہ کتاب دیگر کتابوں سے مختلف ہے اور بہترین گائیڈ ہے جس میں کہ روائتی انداز سے ہٹ کر دلچسپ مشقیں تیار کی گئی ہیں۔ ٓٓج کامیابی کے ساتھ

مزید : کامرس