تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں 37.57 ملین تک اضافہ

تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں 37.57 ملین تک اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق دسمبر 2016 کے اختتام تک ملک میں تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد 37.57 ملین تک بڑھ گئی جبکہ نومبر 2016 کے اختتام پر صارفین کی تعداد 36.41 ملین تھی۔ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق جون 2016 کے خاتمہ پر تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 29 ملین ریکارڈ کی گئی تھی جو چھ ماہ کے دوران 37 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی طرح ملک میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد سال 2016 کے اختتام پر 136.49 ملین تک بڑھ گئی ہے جبکہ نومبر کے اختتام پر یہ تعداد 135.87 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2016ء کے آخری چھ ماہ کے دوران تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں 8 ملین کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

zuh/skr/mrn 0925

مزید : کامرس