معیشت کو دستاویزی شکل دیئے بغیر ٹیکس دہندگان میں اضافہ نہیں ہوسکتا

معیشت کو دستاویزی شکل دیئے بغیر ٹیکس دہندگان میں اضافہ نہیں ہوسکتا

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکسوں کی وصولی، ود ہولڈنگ ٹیکسوں کی ادائیگی اور دائرہ کار کے حوالے سے آگاہی مہم خوش آئند ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت کو دستاویزی شکل دیئے بغیر ہم ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ نہیں کر سکتے تاہم ٹیکسوں کی وصولی کے نام پر پی آر اے کا عملہ کاروباری برادری کو ہراساں نہ کرے ان خیالات کا اظہار راوالپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں پی آر اے کے زیر اہتمام ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا دوہرے ٹیکسوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت ایف بی آر اور پی آر اے کی حدود اور دائرہ کار کا معاملہ طے کر لے کنٹونمنٹ بورڈ اور پنجاب حکومت کے درمیان یہ ایک تصفیہ طلب معاملہ ہے اس کو فوری حل کیا جائے ود ہولڈنگ ایجنٹس کی تقرری کا ایک باقاعدہ قواعد اور حد کا واضع اور شفاف طریقہ کار اپنایا جائے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام اس طرح کی آگاہی ورکشاپ ہر سہ ماہی بنیادوں پر منعقد کی جائے تاکہ ایجنٹس قوانین کے بارے میں بہتر آگاہی اور معلومات حاصل کر سکیں صدر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ ٹیکسوں کی وصولی کے لیے چیمبر ہر ممکن تعاون اور معاونت کے لیے تیار ہے ورکشاپ میں کمشنر پی آر اے عمران حئی خان ، ڈپٹی کمشنر رعنا حمید ، ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی شفقت رسول سمیت نجی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی

مزید : کامرس