یووی اے ایس کے ٹر یننگ سینٹر فار با ئیو لو جکس پرو ڈکشن کا سنگ بنیا درکھ دیا گیا
لاہور (کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے راوی کیمپس پتو کی میں گذ شتہ روز صو با ئی وزیر برا ئے لائیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیو یلوپمنٹ پنجاب آصف سعید منیس نے ٹر یننگ سینٹر فار با ئیو لو جکس پرو ڈکشن کا سنگ بنیا د رکھاجبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، پرو فیسر ڈاکٹرخو شی محمد کے علا وہ فکلٹی ممبرا ن کی کثیر تعداد اُس مو قع پر موجودتھی۔پراجیکٹ 398.920 ملین روپے کی لا گت سے 3 سال کے عر صہ میں مکمل ہو گا۔ جس میں جانوروں کی مہلک بیماری فٹ اینڈ ما ؤ تھ (منہ کھر) کے تدارک کے لیئے سالا نہ تقر یباً 4 سے5 ملین ویکسین کی خو راکیں بنائی جا ئیں گی یہ پرا جیکٹ ویٹر نری یونیورسٹی تر کی حکو مت کے اشتراک سے بنا رہی ہے۔اپنے خطا ب میں وزیر لائیو سٹاک آصف سعید منیس نے کہا کہ ٹریننگ سینٹر کے بننے سے نا صرف پنجاب میں کوالٹی ویکسین بنے گی بلکہ یہا ں سے ٹریننگ حا صل کر نے والی ما ہر افرادی قوت بعد میں پبلک و پرا ئیوٹ سیکٹر کے ویکسین بنا نے والے یو نٹو ں میں بھی کام کر یں گے ۔ ویٹر نری یونیورسٹی پاکستان میں لائیو سٹاک و پولٹر ی سیکٹر کی تر قی میں حکومت پنجاب کے شا نہ بشا نہ اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ لا ئیو سٹاک سیکٹر کو پاکستان میں منہ کھر جیسی مہلک بیما ریو ں کے چیلنجز کا سا منا ہے اور فارمرز کی خو شحا لی کے لیئے منہ کھر جیسی مہلک بیماری پر قا بو پانا نا گزیر ہے اور یہ صرف اور صرف معیا ری اور بر وقت ویکسینیشن سے ہی ممکن ہے۔انہو ں نے غریب کسا نوں کی تر قی کے لیئے ویٹر نری یو نیو رسٹی اور محکمہ لا ئیو سٹا ک کے در میان اشتراک کو مزید مضبوط بنا نے پر زور دیا۔
قبل ازیں ڈاکٹر پا شا نے یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی اور نئے بننے والے ٹر یننگ سینٹر فار بائیو لو جکس کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہو ں نے کہا اس سینٹر میں ویکسین کی تیاری بائیو ری ایکٹر کے ذر یعے کی جائے گی جو کہ پاکستان میں اس قسم کی سب سے پہلی واحد سہولت ہے جس سے کم وقت میں بہت بڑی مقدار میں ویکسین بنا ئی جا سکے گی۔