انفوٹیک کا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لیمیٹیڈ کے ساتھ معاہدہ

انفوٹیک کا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لیمیٹیڈ کے ساتھ معاہدہ

لاہور(پ ر) پاکستان کی صف اول کی ٹیکنالوجی سیلوشن کمپنی انفوٹیک نے حال ہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لیمیٹیڈCPPA-Gکے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت انفوٹیک ادارے میں Oracle ای آرپی کا اطلاق کرے گا۔ اس نئے سسٹم کے اطلاق سے ادارے کے معاشی ، ہیومن ریسورس اور تنخواہوں سے متعلق معاملات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ رپورٹنگ ، امیدواروں کے انتخاب سے لے کر ان کی ریٹائیرمنٹ اور ان کی کارکردگی کے معیار کو جانچنے میں بھی مدد لی جا سکے گا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انفوٹیک کے صدر اور بانی نصیر اے اختر نے کہا کہ انفوٹیک نے پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر میں اپنی ایک ساکھ بنائی ہے اور یوٹیلٹی انڈسٹری میں ایک جانا ہوا نام ہے۔

ہمارے اس معاہدہ کے تحت CPPA-G کو اپنے تمام معملات بہترین طریقے سے چلانے میں مدد ملے گی اور وہ مزید بہتر طریقے سے اپنے فرائض انجام دے سکیں گے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایک اور ادارے کو آٹومیٹ کرنے جا رہے ہیں۔

Ba

مزید : کامرس