2015ء کے مقابلے میں گذشتہ سال کے دوران ملک میں امن وامان کی صورتحال میں30فیصد بہتری

2015ء کے مقابلے میں گذشتہ سال کے دوران ملک میں امن وامان کی صورتحال میں30فیصد ...

اسلام آباد (اے پی پی) سال 2015ء کے مقابلے میں گذشتہ سال کے دوران ملک میں امن وامان کی صورتحال میں30فیصد بہتری ہوئی ہے۔ امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) کے حالیہ سروے نتائج کے مطابق کونسل کے 83فیصد سے زائد اراکین پاکستان میں لمبے عرصے تک بہترین کاروباری ماحول کی توقع رکھتے ہیں۔ اے بی سی نے سروے کے دوران اپنے اراکین سے پاکستان میں کاروباری معاملات ، اقتصادی شرح نمو اور سرمایہ کاری وغیرہ کے حوالے سے ان کی آراء طلب کی تھیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق اے بی سی کے اراکین نے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کو سال 2015ء کے مقابلے میں گذشتہ سال کے دوران مزید 30فیصد بہتر قرار دیا۔

اورکہا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک بن چکا ہے اور اے بی سی کے زیادہ تر اراکین پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

مزید : کامرس