غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند ہے: خادم حسین

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند ہے: خادم حسین

لاہور (کامرس رپورٹر)ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں52فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 52.5فیصد اضافے سے ایک ارب82روڑ44لاکھ ڈالر رہی

جس میں غیر ملکی نجی سرمایہ کاری 11.4فیصد اضافے سے82کروڑ63لاکھ ڈالر جبکہ غیر ملکی پبلک انوسٹمنٹ انٹرنیشنل ڈالر بانڈز کی نیلامی کی وجہ سے120فیصد اضافے سے99کروڑ81لاکھ ڈالر رہی ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خادم حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 10کروڑ 22لاکھ ڈالر اضافے سے ایک ارب8کروڑ 7لاکھ ڈالر رہی ۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 97کروڑ 5لاکھ ڈالر رہی تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور گوادر بندر گاہ کی تکمیل سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور تجارتی خسارہ میں کمی ،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگااورحکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا۔

مزید : کامرس