2016 ء میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 1.2 ارب رہی

2016 ء میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 1.2 ارب رہی

میڈرڈ (اے پی پی) عالمی ادارہ برائے سیاحت نے کہا ہے کہ 2016 ء کے دوران بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 4 فیصد اضافے کے ساتھ 1.2 ارب نفوس رہی جس کی وجہ ایشیائی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہے تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث یورپ میں سیاحوں کی آمد میں کمی واقع ہوئی۔ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2009 ء سے عالمی سیاحت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ایشیاء پیشفک کا علاقہ یورپ کے بعد دنیا کا سب سے اہم سیاحتی علاقہ ثابت ہوا۔2016 ء میں 620 ملین سیاحوں کے ساتھ یورپ مقبول ترین علاقہ رہا تاہم اب سیکورٹی مسائل کے باعث یہاں سیاحوں کی آمد کم ہونے کا امکان ہے۔سال کے دوران امریکا میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 4 فیصد اضافہ ہوا تاہم یورپ کے مختلف علاقوں کی صورتحال مختلف رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی سیاحت میں اضافے کے باوجود افریقہ میں سیاحوں کی آمد 8 فیصد اور مشرق وسطی میں 4 فیصد کمی ہوئی۔

اس کے علاوہ مجموعی قومی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 10 فیصد، بین الاقوامی تجارت میں 7 فیصد اور خدمات کی برآمد میں 30 فیصد رہا۔

مزید : کامرس