مندے کا رجحان ‘ 100انڈیکس 36پوائنٹس کمی سے 48642پر بند

مندے کا رجحان ‘ 100انڈیکس 36پوائنٹس کمی سے 48642پر بند

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 48ہزار 642پوائنٹس کی سطح پر بند ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 36پوائنٹس کی کمی کے بعد 48ہزار 642پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 15کروڑ 19لاکھ 2ہزار390شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 15ارب 13کروڑ 22لاکھ 99ہزار282روپے تھی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مجموعی طور پر 410کمپنیوں نے کاروبار کیا جن میں سے 204کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضا فہ ،185کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو اپنی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید : کامرس