صدر گوجرانوالہ چیمبر کی ایڈیشنل سیکرٹری تجارت سے ملاقات
صدر گوجرانوالہ چیمبر کی ایڈیشنل سیکرٹری تجارت سے ملاقات
لاہور (کامرس رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج کی رافعیہ سید ایڈیشنل سیکریٹری کامرس پنجاب سے ملاقات کی۔ انہوں نے گوجرانوالہ کی صنعتی اہمیت اور سی پیک منصوبے سے لوکل انڈسٹری کے خدشات اور دیگر صنعتی امور پرتفصیلاً گفتگو کی ۔ رافعیہ سید ایڈیشنل سیکریٹری کامرس پنجاب نے کہا کہ بلا شبہ ملکی معیشت میں گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کا کردار کلیدی ہے۔کاروباری برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔کیونکہ کارباری چلیں گے تو معیشت بہتر ہو گی ۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ چیمبر نے سی پیک کے حوالے جن خدشات کا ذکر کیا ہے بالکل درست ہیں ان ابہام کو دور کرنے کیلئے گوجرانوالہ کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کر لیا جائے گا ۔اس موقع پر اریب اے پاشہ سینئر مینجمنٹ اینڈ سروسز،مہ نور کنسلٹنٹ اورمحمد برھان سیکریٹری جنرل گوجرانوالہ چیمبر آ ف کامرس بھی موجود تھے۔