قیصر نظامانی اور ایوب کھوسو کے پیپلز پارٹی کلچر ونگ کو فعال کرنے کے لئے فنکاروں سے رابطے

قیصر نظامانی اور ایوب کھوسو کے پیپلز پارٹی کلچر ونگ کو فعال کرنے کے لئے ...

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار قیصر نظامانی اور ایوب کھوسو نے پیپلز پارٹی کلچر ونگ کو فعال کرنے کے لئے فنکاروں سے رابطے شروع کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے اپنے کلچر ونگ کے لئے کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار قیصر نظامانی کو کوآرڈی نیٹر مقررکیاتھا جبکہ ان کے ساتھ ایوب کھوسو اور دیگر عہدیداروں کی ایک کمیٹی بنائی تھی ۔اب کمیٹی ممبران نے پیپلز پارٹی کلچر ونگ کو مضبوط بنانے کے لئے ابتدائی طور پر کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور کراچی کے بعد وہ مہم کے سلسلے میں لاہور بھی آئیں گے ۔

مزید : کلچر