جاوید شیخ اور سلیم شیخ کے بھتیجے جمال شیخ کی بھی شوبز میں انٹری

جاوید شیخ اور سلیم شیخ کے بھتیجے جمال شیخ کی بھی شوبز میں انٹری

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار جاوید شیخ اور سلیم شیخ کے بھتیجے جمال شیخ نے بھی شوبز میں انٹری دے دی جمال شیخ ان دنوں جے ایس پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانے والی اپنے چچا پروڈیوسر و اداکار سلیم شیخ کی ڈرامہ سیریل ’’کفارہ‘‘کے علاوہ کئی اور ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔جاوید شیخ اور سلیم شیخ کا اپنے بھتیجے کے بارے میں کہنا ہے کہ اس میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ مستقبل میں اداکاری کے حوالے سے ہم سب کا نام روشن کرے گا جبکہ جمال شیخ کا کہنا ہے کہ میں اپنی محنت اور لگن سے اپنے چچا اور تایا کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

مزید : کلچر