ریئلٹی شو ’’اپرینٹس‘‘کی سابق اداکارہ نے ٹرمپ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر گیا

ریئلٹی شو ’’اپرینٹس‘‘کی سابق اداکارہ نے ٹرمپ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر ...
 ریئلٹی شو ’’اپرینٹس‘‘کی سابق اداکارہ نے ٹرمپ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر گیا

  

نیو یارک (نیٹ نیوز)ریئلٹی شو ’’اپرینٹس‘‘کی ایک سابق اداکارہ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حملے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔سمر زیرووس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے 2007 میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی اور پھر اپنے رویے کے بارے میں قوم سے جھوٹ بولا۔ایکپریس کانفرنس میں اس مقدمے کا اعلان کرتے ہوئے زیرووس نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ’’جھوٹے اور عورت دشمن‘‘ہیں، اور انھوں نے مجھے بے عزت کیا ہے۔یہ خبر ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب صرف دو دن بعد ٹرمپ 45 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ہیں۔زیرووس نے کہا:’’چونکہ میری درخواست کے باوجود مسٹر ٹرمپ نے کوئی تردید جاری نہیں کی، اس لیے انھوں نے میرے لیے سوائے اس کے کوئی راستہ نہیں چھوڑا کہ میں اپنی عزت بحال کرنے کے لیے ان کے خلاف کیس دائر کر دوں۔‘‘پریس کانفرنس کے دوران زیرووس کی وکیل گلوریا ایلرڈ بھی موجود تھیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی موکل کے الزامات جھوٹ پکڑنے والی مشین سے پاس ہو چکے ہیں۔

مزید : کلچر