ٹھوس بنیادوں پرپاک چین دوستی کے نئے باب دریافت کررہے ہیں،عطاء محمد خان

ٹھوس بنیادوں پرپاک چین دوستی کے نئے باب دریافت کررہے ہیں،عطاء محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ہم ٹھوس بنیادوں پرپاک چین دوستی کے نئے ابواب دریافت کررہے ہیں اس رشتہ کی بنیاد دو طرفہ اخلاص پر مبنی ہے جو نہ صرف پاک چین لیڈر شپ میں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی وہ اپنی مثال آپ ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر سطح پر اور ہر شعبہ میں فروغ پا رہے ہیں میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ لاہورآرٹس کونسل کا پلیٹ فارم چین کے فنکاروں کا دل پسند پلٹ فارم ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے چائنز نیوایئر فیسٹیول کے حوالے سے الحمراء میں منعقد ہونے والی تقریب میں کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ لاہورآرٹس کونسل کا پلیٹ فارم پاک چین دوستی کا گواہ ہے جو بیسوں چینی ثقافتی دستوں کی میزبانی کر چکا ہے ۔
تقریب میں صوبائی مشیربرائے ثقافت ملک احمد خان، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین ،ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد انصاری ویگر فن کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد کی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا۔تقریب میں چین کے ثقافتی دستوں نے دل فریب کرتب پیش کیئے جنہیں حاضرین کی بڑی تعداد نے سراہااور دل کھول کر ان فنکاروں کو داد دی۔

مزید :

کلچر -