جونیئرز شاہینوں نے کینگروز کو تیسرے میچ میں دھول چٹا دی :سیریز میں کلین سوئپ

جونیئرز شاہینوں نے کینگروز کو تیسرے میچ میں دھول چٹا دی :سیریز میں کلین سوئپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(سپورٹس ڈیسک) انڈر16 ٹوئنٹی 20 کرکٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے میں 4رنز سے ہرا دیا۔ گرین شرٹس نے18.5 اوورز میں 136رنز جوڑے، روحیل نذیرنے 47 گیندوں پر 57رنز اسکورکیے، زین بن فاروق 36رنز بنانے میں کامیاب رہے۔پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف انڈر 16 ٹی 20 سیریز جیت لی ،کونور سوئلی نے 4وکٹیں لیں، کینگروز مقررہ اوورز میں8 وکٹ پر 132رنز بناسکے، محمد طحہ نے 26رنز کے عوض4 وکٹیں لیں، سیریز 0۔3 سے پاکستان کے نام ہوگئی۔