پرتھ میں دوسرے میچ کی فاتح ٹیم ہی کھلائیں گے:محمد حفیظ

پرتھ میں دوسرے میچ کی فاتح ٹیم ہی کھلائیں گے:محمد حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ تیسرے ون ڈے میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، محمد جنید اور محمد عامر ہر قسم کی کنڈیشن میں پرفارم کر سکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ناکامی کے بعد غلطیوں پر قابو پایا جس کے بعد دوسرے میچ میں کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ۔تیسرے ون ڈے میچ سے پہلے پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کیلئے تیاری مکمل ہے ،تمام لڑکے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں 2005سے ابھی تک نہیں جیتے تھے تاہم ریکارڈ سے زیادہ کارکردگی اہم ہے ۔