پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے ہینڈزکومب ٹیم میں شامل

پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے ہینڈزکومب ٹیم میں شامل

ِّپرتھ (آئی این پی)آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں پیٹر ہینڈزکومب ڈیبیو کریں گے۔پیٹرہینڈزکومب کو زخمی آل راؤنڈر مچل مارش کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنھوں نے حال ہی میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے خلاف اپنے کیریئر کی ابتدائی ٹیسٹ سیریز کے چار میچوں میں دو نصف سنچریاں اور دو سنچریاں بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈزکومب، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسیویل، میتھیو ویڈ، جیمز فلکنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور بلی اسٹین لیک شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی