اعصام الحق آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ میں آج اپنی مہم کا آغاز کرینگے

اعصام الحق آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ میں آج اپنی مہم کا آغاز کرینگے

میلبورن(اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں (آج) جمعرات کو اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق آسٹرین جوڑی دار جرجن ملزر کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے اور وہ (آج) جمعرات کو ابتدائی راؤنڈ میں کروشیا کے میٹ پاوک اور ان کے آسٹرین جوڑی دار الیگزینڈر پیا کے مدمقابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اعصام الحق نے گزشتہ ہفتے منعقدہ آکلینڈکلاسک ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت کر نئے سال کا اچھے انداز میں آغاز کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی