دوسرے ٹیسٹ میں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں:شکیب

دوسرے ٹیسٹ میں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں:شکیب
 دوسرے ٹیسٹ میں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں:شکیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرائسٹ چرچ(اے پی پی) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شکیب الحسن نے کہا کہ کیوی ٹیم کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مجھ سمیت دیگر بلے بازوں نے غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی جس کی وجہ سے دوسری اننگز میں سرتوڑ کوشش کے باوجود ہم میچ بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے تاہم اب خواہش ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ حریف ٹیم کو کھیل میں زیادہ رنز نہ بنا سکیں۔ شکیب الحسن نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے پوری ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔